چھوٹے بچوں کے لئے احادیث کی کتابوں سے چھوٹے چھوٹے جملوں کا انتخاب جنہیں یاد کرنا آسان ہے ۔
ترتیب وپیشکش : مفتی محمد آصف اقبال قاسمی
(١)
اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ۔
اعمال کا دارومدار نیتوں پرہے۔
The reward of deeds depends upon the intentions
(٢)
بُنِیَ الِاسْلَامُ عَلٰی خَمْسٍ۔
اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پرقائم ہے۔
There are five pillars of ISLAM
(٣)
اَلْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُوْنَ مِن لِّسَانِہٖ وَیَدِہٖ۔
مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے مسلمان محفوظ رہیں۔
A Muslim is the one who avoids harming Muslims with his tongue and hand
(٤)
اَلْمُھَاجِرُ مَنْ ھَجَرَ مَانَھَی اللّٰہُ عَنْہُ۔
مہاجر وہ ہے جو اللہ کی منع کی ہوئی چیزوں سے رک جائے۔
The MUHAJIR is the one who forsakes that which ALLAH has forbidden to him.
(٥)
آیَۃُ الْاِیْمَانِ حُبُّ الْاَنْصَارِ۔
انصار سے محبت رکھنا ایمان کی نشانی ہے۔
Love for the Ansar is a sign of IMAN
(٦)
اَحَبُّ الدِّیْنِ اِلَی اللّٰہِ الْحَنِیْفِیَّۃُ السُّمْحَۃُ.
اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ دین وہ ہے جو سیدھا اورآسان ہو۔
The most preferred DEEN in the sight of ALLAH is that which is straight and easy
(٧)
ا َحَبُّ الدِّیْنِ اِلَیْہِ مَادَاوَمَ عَلَیْہِ صَاحِبُہٗ۔
اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ وہ دین ہے جس پر مداومت(ہمیشگی) ہو۔
The most preferred DEEN in the sight of ALLAH is that which is perpetuated
(٨)
مَنْ مَّاتَ وَھُوَ یَعْلَمُ اَنَّہُ لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ دَخَلَ الْجَنَّۃَ.
جو شخص مر جائے اور اس کو اس بات کا یقین ہو کہ اللہ کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں تو وہ جنت میں جائے گا۔
Whoever dies on the faith that there is no God but ALLAH, will enter JANNAH
(٩)
اَلْحَیَاءُ شُعْبَۃٌ مِّنَ الْاِیْمَانِ۔
حیا ایمان کا شعبہ ہے۔
Modesty is a branch of IMAN
(١٠)
سِبَابُ الْمُؤْمِنِ فُسُوْقٌ وَقِتَالُہٗ کُفْرٌ۔
مسلمان کو گالی دینا گناہ ہے اور اس سے لڑنا کفر ہے۔
Abusing a Muslim is FISQUE and killing him is KUFR
(١١)
اَلدِّیْنُ اَلنَّصِیْحَۃُ۔
دین خیر خواہی کانام ہے۔
DEEN is the name of benevolence
(١٢)
اِذَا اَکْفَرَ الرَّجُلُ اَخَاہُ فَقَدْ بَاءَ بِھَا اَحَدُھُمَا۔
جب کسی شخص نے اپنے بھائی کو کافر کہا تو وہ کفر دونوں میں سے کسی پر ضرور پلٹے گا۔
When a person calls his brother a KAFIR he will return to one of the two
(١٣)
مَنْ لَقِیَ اللّٰہَ لَایُشْرِکُ بِہٖ شَیْءًا دَخَلَ الْجَنَّۃَ.
جوشخص اللہ سے اس حال میں ملے کہ اس کے ساتھ کسی چیز کا شرک نہیں کرتا تھا تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔
Whosoever will meet ALLAH without associating anything in worship with Him will go to JANNAH
(١٤)
مَنْ حَمَلَ عَلَیْنَا السِّلَاحَ فَلَیْسَ مِنَّا.
جو شخص ہم پر ہتھیار اٹھائے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔
Whoever carries weapons against us, he is not from us
(١٥)
مَنْ غَشَّنَا فَلَیْسَ مِنَّا.
جوشخص ہمیں دھوکا دے وہ ہم میں سے نہیں۔
The one who deceives us is not one of us
(١٦)
لَا یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ نَمَّامٌ.
چغل خور جنت میں داخل نہ ہوگا۔
The gossiper will not enter JANNAH
(١٧)
مَنْ قَتَلَ نَفْسَہٗ بِشَیءٍ عُذِّبَ بِہٖ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ.
جس شخص نے کسی چیز سے خود کشی کی تو قیامت کے دن اسی چیز سے اسے عذاب دیا جائے گا۔
Whoever commits suicide with something will be punished with the same thing on the Day of Judgment
(١٨)
بَیْنَ عَبْدٍ وَّبَیْنَ الْکُفْرِ تَرْکُ الصَّلٰوۃِ.
بندے اور کفر کے درمیان فرق کرنے والی چیز نماز کا چھوڑ دینا ہے۔
The difference between a servant and KUFR is the omission of SALAH
(١٩)
مَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِر فَلْیُکْرِمْ ضَیْفَہٗ.
جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پرایمان رکھتا ہے وہ اپنے مہمان کی عزت کرے۔
Whoever believes in ALLAH and the Last Day he must respect his guest
(٢٠)
مَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِر فَلْیَقُلْ خَیْرًا اَوْلِیُصْمِتْ.
جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پرایمان رکھتا ہے وہ اچھی بات بولے یا خاموش رہے۔
Whoever believes in ALLAH and the Last Day, he must speak good words or remain silent
(٢١)
اَلْحَیَاءُ لَایَأْتِیْ اِلَّا بِخَیْرٍ.
حیاء سے خیر ہی آتی ہے۔
HAYA brings good
(٢٢)
لَااِیْمَانَ لِمَنْ لَّااَمَانَۃَ لَہٗ وَلَادِیْنَ لِمَنْ لَا عَہَدَ لَہٗ۔
جس میں امانت داری نہیں اس کے ایمان کا اعتبار نہیں اور جس میں عہد کی پاسداری نہیں اس کی دینداری کااعتبار نہیں۔
He who does not have fidelity does not have IMAN, And he who does not keep the covenant his DEEN is not valid
(٢٣)
مَفَاتِیْحُ الْجَنَّۃِ شَھَادَۃُ اَنْ لَّااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ۔
جنت کی کنجی (اس بات کی) گواہی دینا ہے کہ اللہ کے سو اکوئی معبود نہیں۔
The key to JANNAH is to bear witness that there is no God but ALLAH