مفتی محمد آصف اقبال قاسمی

 مفتی محمد آصف اقبال قاسمی

مفتی محمد آصف اقبال قاسمی

( Mufti Md Asif Equbal Quasmi )

ذاتی معلومات

نام: مفتی محمد آصف اقبال قاسمی
والد کا نام: حدیث میاں
جائے پیدائش: کٹہری، ساٹھی، ضلع مغربی چمپارن، بہار، بھارت

ابتدائی تعلیم:

ابتدائی تعلیم کٹہری کے مکتب میں مختلف اساتذہ کرام سے ہوئی ۔ ان میں حضرت مولانا منیب صاحب، حضرت مولوی یوسف صاحب، حضرت مولانا مہدی امام صاحب، حضرت مولوی احساس صاحب کے نام یاد ہیں جن کے سامنے قرآن کریم ناظرہ کے مختلف مراحل طے ہوئے۔ ان میں مولوی یوسف صاحب سب سے زیادہ یاد ہیں، جن کی ان تھک محنت سے میں اس قابل ہوسکا کہ مدرجہ ریاض العلوم ساٹھی میں داخلہ لے سکوں۔

مدرسہ ریاض العلوم ساٹھی 

١٩٨٩ میں مدرسہ ریاض العلوم ساٹھی میں داخلہ ہوا اوردرجہ چہارم تحتانی سے میں اپنی تعلیم کا آغاز کیا ۔ ١٩٩٤ تک میں اس مدرسہ میں زیر تعلیم رہا اور ان پانچ سالوں میں مختلف اساتذہ کرام سے استفادہ کاموقع ملا۔جن کے نام یہ ہیں:

(١) حضرت مولانا سجاد صاحب ؒ

(٢ ) حضرت مولانا عبد العظیم صاحبؒ

(٣) حضرت مولانا مشتاق احمد صاحب

(٤) حضرت مولانا انوار الحق صاحب

(٥) حضرت مولانا ثناء اللہ صاحب

(٦) حضرت مولانا علی احمد صاحب

(٧) حضرت ماسٹر عبد الوحید صاحبؒ

(٨) حضرت ماسٹر آس محمد صاحب

اعلیٰ تعلیم

مدرسہ ریاض العلوم سے درجہ سوم عربی سے فراغت کے بعد میں نے دیوبند کارخ کیا اوروہاں درجہ چہارم عربی میں داخلہ کے لئے درخواست دیا ۔  اللہ کا شکر ہے کہ پہلی ہی بار میں دارالعلوم وقف میں داخلہ ہو گیا ۔ اور وہاں پانچ سار رہ کر میں فضیلت کی تعلیم حاصل کی  ۔ اور اس کے بعد وہیں سے افتا وقضا کی تعلیم بھی حاصل کی ۔

دارالعلوم وقف میں داخلہ :١٩٩٤ء

فراغت درجہ فضیلت: ١٩٩٩ء

فراغت افتاء و قضاء: ٢٠٠٠ء

فراغت کے بعد تین سال مدرسہ تحفیظ القرآن تہائی مداری پور کی شاخ ملنگا بندرا میں  تعلیم خدمات انجام دیا۔


موجودہ خدمات

  • امام: حضرت زکریا مسجد، زکریا کالونی، سعد پورہ، مظفرپور

  • اسلامیات، دینی تعلیم، اور معاشرتی اصلاح کے موضوعات پر مستقل رہنمائی اور مضامین نویسی۔


تعلیمی رجحانات اور زبانیں

  • تعلیمی لیاقت: فاضل دیوبند ، افتاء و قضا
  • زبانیں: اردو، ہندی، عربی، فارسی

  • نمایاں تخصصات:

    • اسلامی مضامین نویسی

    • عربی و اردو کمپوزنگ

    • اصلاحی و تربیتی خطابات


تألیفات (کتابیں)

  1. ایمان کے شعبے

  2. پیارے نبی کی پیاری باتیں

  3. آخری سفر

  4. سیرت کوئز

  5. فتنوں کے باب میں رسول اللہ ﷺ کی پیشین گوئیاں


علمی و سماجی خدمات

  • نوجوانوں میں دینی آگہی اور سماجی شعور بیدار کرنے کے لیے مستقل سرگرم

  • امت کی فکری، اخلاقی اور معاشرتی اصلاح کو اپنی زندگی کا مشن بنائے ہوئے

  • اسلامیات کے اہم موضوعات پر گہرے، مدلل اور دانشورانہ انداز میں تحریری خدمات


اعزازات

  • شاہ ولی اللہ محدث دہلوی اعزاز۔ کل ہند مقالہ نویسی ۔عنوان فتنوں کے باب میں رسول اللہ ﷺ کی  پیشین گوئیاں

  • ایوارڈ مفتی محمد آصف اقبال قاسمی

تصویر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Index